دنیا میں 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد کی کورونا سے موت

0
127

نئی دہلی، 12 اپریل : دنیا میں کورونا وائرس وباتھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب تک دنیا میں 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 135869704 ہوگئی ہے جبکہ اب تک وائرس سے متاثر 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا میں 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد کی کورونا سے موت

عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 5 لاکھ 62 ہزار 64 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا متاثرین والے تین ممالک میں شامل برازیل دوسرے مقام پر ہے۔ یہاں 13482023 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں اس وائرس کی وجہ سے تین لاکھ 53 ہزار 137 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

ہندوستان میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ دنیا میں نئے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

ہندوستان میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ دنیا میں نئے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 168912 نئے معاملے درج کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 75086 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں جن کے ساتھ اب تک 12156529 مریض کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ فعال معاملات 92922 کے اضافے سے 1201009 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران اس مرض سے مزید 904 مریضوں کی موت سے یہ تعداد بڑھ کر 170179 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here