کورونا سے نجات پانے والے دو کروڑ سے زیادہ

0
130

نئی دہلی 14 مئی : ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے گھٹتے سلسلے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3.44 لاکھ مریض صحتیاب ہوہے ہیں اور اب تک اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے حالانکہ تیسرے دن بھی چار ہزار افراد زندگی کی جنگ ہار گئے اس درمیان جمعرات کو 20 لاکھ 27 ہزار 162 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ملک میں اب تک 17 کروڑ 92 لاکھ، 98 ہزار 584 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔

کورونا سے نجات پانے والے دو کروڑ سے زیادہ

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 44 ہزار 776 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جنہیں شامل کرکے اب تک دو کروڑ 79 ہزار 599 افراد کوروناسے شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 343144 نئے معاملے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد دوکروڑ 40 لاکھ 46 ہزار 809 ہوگئی۔ فعال کیسز 5632 کم ہوکر 37 لاکھ 04 ہزار 893 ہوگئے ہیں۔

اس دوران 4000 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 262317 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 12 مئی کو4205 اور 13 مئی کو 4120 مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ ملک میں شفایابی شرح بڑھ کر 83.50 فیصد اورفعال معاملات کی تعداد کم ہوکر 15.41 فیصد ہوگئی ہے، وہیں شرح اموات ابھی 1.09 فیصد ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here