کورونا سے برازیل میں 2.60 لاکھ سے زائد افراد کی موت

0
136

براسیلیا 5 مارچ : عالمی وبا کووڈ ۔19 سے شدید طور پر متاثر برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 1699 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2،60،970 ہو گئی ہے۔

کورونا سے برازیل میں 2.60 لاکھ سے زائد افراد کی موت

برازیل کی وزارت صحت نے جمعرات کی رات دیر گئے یہ اطلاع دی۔ اس دوران برازیل میں کورونا انفیکشن کے 75،102 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1،07،93،732 ہوگئی ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ اور ہندوستان کے بعد برازیل تیسرے نمبر پر ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here