Thursday, May 15, 2025
spot_img
HomeSliderخطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید نئے کیسزہلاکتیں

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید نئے کیسزہلاکتیں

اورنگ آباد، 18 فروری : مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 237 افراد کے کورونا سے متاثر اور 5 مریضوں کی موت کی رپورٹ ملی ہے۔

یہ اطلاع خطہ کے ہیلتھ افسران نے جمعرات کو دی۔
مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفتر سے جمع اعدادوشمار کے مطابق ضلع لاتور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثررہا جہاں کورونا وائرس کے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین مریضوں کی موت ہوگئی۔

اس کے علاوہ ضلع اورنگ آباد میں 137 اور ضلع بیڈ میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ایک مریض کی موت ہوگئی۔ ضلع جالنہ میں 66 ، ضلع پربھنی میں 27 ، ضلع ناندیڑمیں 24 ، ضلع عثمان آباد میں 17 اور ضلع ہنگولی میں سات افراد کے جان لیوا اور مہلک ترین وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular