ریلائنس انڈسٹریز نے رقم کی تاریخ، 9.5 لاکھ کروڑ کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ نمبر ون

0
420

ممبئی۔ ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ ملک میں نمبر ون بنی ہوئی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر میں آئی تیزی کے مدنظر کمپنی کا مارکیٹ کیپ گزشتہ منگل کو 9.5 لاکھ کروڑ روپئے کے پار پہنچ گیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز ایسا کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیرف بڑھانے کی خبروں کے پیش نظر سبھی ٹیلی کام کمپنیوں کے شئیروں میں تیزی آئی ہے۔ اسی کا اثر ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر پر نظر آ رہا ہے۔

این ایس ای پر ریلائنس کے شئیر نے منگل کے روز ( 12:45 پی ایم) تین فیصدی سے زیادہ تیزی کے ساتھ کاروبار کیا۔ یہ 1500 روپئے اوپر بنا ہوا تھا۔ وہیں، ووڈافون۔ آئیڈیا کا شئیر 28 فیصدی اچھل گیا۔ اس کے علاوہ ائیرٹیل کے شئیر میں 6 فیصدی کی تیزی آئی۔

توقعات ہیں کہ مسابقتی کمپنیوں کے ذریعہ ٹیرف میں اضافے سے زیادہ سے زیادہ صارفین کو شامل کرکے جیو کو فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ عام طور پر صارفین ایسے ٹیلی کام آپریٹر میں جانے کو ترجیح دیتے ہیں جس میں مضبوط نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ ٹیرف کی شرح بھی کم ہے۔ ابھی تک ریلائنس جیو نے مسابقتی کمپنیوں کے برعکس قیمت میں کسی اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کی مارکیٹ کیپ 9.5 لاکھ کروڑ کے پار۔ ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر میں آئی تیزی کے مدنظر کمپنی کا مارکیٹ کیپ اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ شئیر نے ایک ہفتے میں 5.45 فیصدی، ایک مہینے میں 6.36 فیصدی، تین مہینے میں 17 فیصدی، نو مہینے میں 24 فیصدی اور ایک سال میں 31 فیصدی کا زبردست ریٹرن دیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here