مودی کا سورت حادثے پر اظہار رنج و غم

0
190

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے شہر سورت میں ایک ٹرک حادثے میں لوگوں کے مارے جانے پر تکلیف کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر مودی نے منگل کے روز ٹویٹ کیا،’سورت میں ایک ٹرک حادثے میں لوگوں کی موت المناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری تعزیتیں۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں‘۔

وزیراعظم نے ہلاکتوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپیے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سورت میں ایک سڑک کنارے سونے والے 15 دہاڑی مزدوروں کی ایک ٹرک سے کچلے جانے کے سبب موت ہو گئی اور کم از کم پانچ افراد سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ تمام مزدور راجستھان کے بتائے جا رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here