الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ہٹائے جائیں گے مودی کی تصویر والے بینر

0
169

اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا پانچ ریاستوں میں اعلان ہو چکا ہے – الیکشن کمیشن نے ان سبھی ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہاں پٹرول پمپوں پر موجود پی ایم مودی کی تصویر والی ہورڈنگز ہٹائی جائیں

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ہٹائے جائیں گے مودی کی تصویر والے بینر

تصویر سے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (مثالی ضابطہ اخلاق ) کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس کے لیے 72 گھنٹے کا وقت دیا ہے- مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں پی ایم مودی کی تصویر والے بینر، بورڈ اور ہورڈنگ دکھائی نہیں دیں گے۔

پٹرول پمپوں پر مرکزی حکومت کے منصوبوں پر مشتمل اشتہار والی ہورڈنگز میں پی ایم مودی کا استعمال ہو رہا ہے جسے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ٹھہرایا گیا ہے

دراصل پٹرول پمپوں پر مرکزی حکومت کے منصوبوں پر مشتمل اشتہار والی ہورڈنگز میں پی ایم مودی کا استعمال ہو رہا ہے جسے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ٹھہرایا گیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق انتخابی کمیشن کے ایک افسر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ انتخابی ریاستوں میں 72 گھنٹے کے اندر پی ایم مودی کی تصویر والی ہورڈنگز کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے انتخابی کمیشن سے اس معاملے پر شکایت کی تھی۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا تھا کہ ’’ہم نے پٹرول پمپوں پر مرکزی منصوبوں کے اشتہارات والی ہورڈنگز میں ان کی (پی ایم مودی) تصویر ہٹانے کے لیے انتخابی کمیشن سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ انتخابی کمیشن نے گزشتہ 26 فروری کو 4 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطہ (پڈوچیری) میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا، اور اس کے ساتھ ہی مثالی ضابطہ اخلاق (ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ) بھی نافذ ہو گیا۔ مغربی بنگال میں 294 سیٹوں پر آٹھ مراحل میں اور آسام میں 126 سیٹوں کے لیے تین مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے، جب کہ تمل ناڈو میں 234 اسمبلی سیٹوں، کیرالہ میں 130 اسمبلی سیٹوں اور پڈوچیری میں 30 اسمبلی سیٹوں کے لیے ایک مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج 2 مئی کو برآمد ہوں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here