مودی نے یدی یورپا کو سالگرہ کی مبارک باد دی

0
99

نئی دہلی، 27 فروری ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کی سالگرہ کے موقع پر جمعرات کو انہیں مبارک باد دی ۔مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا’’ کرناٹک کے محنتی وزیر اعلی بی ایس يدی یو رپا جی کو سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔

وہ ریاست کی تعمیر و ترقی، بالخصوص کسانوں کے فلاح و بہبود اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں ۔ میں ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کا متمنی ہوں ‘‘ ۔ مسٹر يدي یو رپا کی پیدائش 27 فروری 1943 کو کرناٹک میں ہوئی تھی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here