مودی اندورکےلائٹ ہاؤس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

0
103

اندور:  وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اندور کے لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس پروگرام میں مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور شہری ترقی کے وزیر بھوپندر سنگھ بھی میں شرکت کریں گے ۔ اس پروگرام کو صبح 11 بجے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشرکیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کے تحت ملک میں اندور سمیت 6 شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کے تحت جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 128 کروڑ روپے کی لاگت سے 1024 مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ’پردھان منتری آواس یوجنا‘ کے نفاذ میں مدھیہ پردیش ریاستی زمرے میں ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ریاست کے تمام 378 بلدیات میں اب تک سات لاکھ چوبیس ہزار مکانات منظور کئے گئے ہیں ۔ ان میں سے تین لاکھ مکانات کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور دو لاکھ سے زیادہ مکانات زیر تعمیر ہیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here