مودی ،شاہ نے جیٹلی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

0
166

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کو پیر کےروز انکے 68ویں یوم پیدائش پر یادکرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا اور اہم کردار اداکیا۔
مسٹر مودی نے آنجہانی رہنما مسٹر جیٹلی کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا،’’ میرے دوست ارون جیٹلی جی کو یوم پیدائش پرسلام ۔انکی شخصیت ، علم اور قانونی سمجھ کو ہرکوئی یادکرتاہے ۔انھوں نے ملک کی ترقی کےلیے مسلسل کام کیا۔ ‘‘

مسٹر شاہ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا،’’ عظیم دوست ارون جیٹلی جی کو انکے یوم پیدائش پر سلام ۔وہ ایک بہترین رکن پارلیمان تھے ، جن کےعلم اور بصیرت کا کوئی ثانی نہیں ۔انھوں نے تاعمر ہندستانی سیاست میں اپنا کردارنبھایااور جنون اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ۔میری طرف سے انھیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ ‘‘
مسٹر جیٹلی ملک کے معروف وکیل اور سیاست داں تھے ۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے اہم رہنما اور اور نریندرمودی حکومت کی پہلی میعادکار میں وزیرخزانہ تھے ۔ ملک کی سب سےبڑی معاشی اصلاح اشیااور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی )کو عملی جامہ پہنانے کا سہراانھیں کے سرہے ۔انکی پیدائش 28دسمبر 1952کو نئی دہلی میں ہوئی تھی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here