مودی نے پلوامہ حملے کے شہدا کوپیش کی خراج عقیدت

0
134

چنئی، : وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان امن پر یقین رکھتا ہے لیکن ہر قیمت پر اپنی خودمختاری کا دفاع کرے گا۔

مودی نے ملک میں بنائے گئے ارجن مین بیٹل ٹینک (ایم کے۔1اے) کو ہندوستانی فوج کے حوالے کیا اور متعدد بنیادی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ہندوستانی اس دن کو نہیں بھول سکتا۔
انہوں نے کہا کہ “دو سال پہلے اس دن پلوامہ حملہ ہوا تھا۔ حملے میں ہلاک ہونے والے تمام فوجیوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ “ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے اور ان کی بہادری آنے والی نسلوں کو تحریک دے گی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ وہ سرحد کی حفاظت کے لئے ارجن ٹینک کو ملک کے لئے وقف کرنے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو میں تیار کیا گیا یہ ٹینک ہمارے شمالی ہندوستان کی سرحد کی حفاظت کے لئے استعمال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ “یہ ہماری متحد فطرت اور جذبوں کی عکاسی کرتا ہے۔
مودی نے کہا کہ ملک اپنی مسلح افواج کو دنیا کی جدید ترین قوت بنانے کا کام جاری رکھے گا۔ اسی کے ساتھ ہی ملک ہر قیمت پر اپنی خودمختاری کو برقرار رکھے گا۔

انہوں نے کہاکہ “ہندوستان امن پر یقین رکھتا ہے لیکن وہ ہر قیمت پر اپنی خودمختاری کا بھی تحفظ کرے گا۔”

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here