وزیراعظم مودی نے عمان کے سلطان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا

0
102

نئی دہلی، 11 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے عمان کے سلطان قابوس بن سعیدالسعید کے انتقال پر ہفتہ کے روز غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’ہندوستان کا سچا دوست‘ بتایا۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ ’’میں سلطان قابوس بن سعید السعید کے انتقال کے بارے میں سن کر کافی دکھی ہوں۔ وہ دور اندیش اور تجربہ کار لیڈر تھے جنہوں نے عمان کو ایک جدید اور خوشحال قوم میں تبدیل کیا۔ وہ ہمارے خطے اور دنیا کے لئے امن کےسفیر تھے‘‘۔

واضح رہے کہ عمان کے سلطان قابوس بن سعید السعید کا جمعہ کی رات انتقال ہو گیا تھا۔ وہ 79 سال کے تھے۔
سلطان کے دفتر نے کہا کہ ان کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ ان کی موت میں رائل کورٹ کے دیوان نے محروم سلطان کو کی موت پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔
مسٹر قابوس 1970 سے اپنے انتقال تک عمان کے سلطان رہے۔ وہ مغربی ایشیا اور عرب دنیا میں سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے لیڈر تھے۔ ان کی پیدائش 18 نومبر 1940 کو ہوئی تھی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ’’سلطان قابوس ہندوستان کے سچے دوست تھے اور انہوں نے ہندوستان اور عمان کے درمیان کافی اچھی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے لئے ایک مضبوط قیادت فراہم کی۔ میں نے ان کے پیار اور گرمجوشی کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ ان کی روح کو سکون ملے‘‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here