مودی نے ڈوبھال اور راوت کے ساتھ چینی سرحدی مسئلہ پر میٹنگ کی

0
137

نئی دہلی، 26 مئی ؛ لداخ کی سرحد پر چین کے ساتھ گزشتہ کچھ دنوں سے جاری ڈیڈلاک کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ساتھ آج میٹنگ میں صورت حال کا جائزہ لیا۔


مسٹر مودی کی میٹنگ سے پہلے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی جنرل راوت اورتینوں فوجیوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ میں لداخ میں چینی سرحد پر سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مسٹر ڈوبھال، جنرل راوت اور تینون فوجوں کے سربراہوں کے ساتھ گزشتہ کچھ دنوں سے لداخ میں چین سے ملحق سرحد پر دونوں فوجوں کے درمیان پیدا ہونے والے تناؤ اور اس بارے میں فوج کے رخ کی جانکاری حاصل کی۔

یہ دونوں میٹنگیں فوج کے اعلی کمانڈروں کی بدھ سے شروع ہونے والے تین دنوں کی کانفرنس سے پہلے ہوئی ہے۔ اس سے یہ طے ماناجارہا ہے کہ فوجی کمانڈروں کی کانفرنس میں بھی یہ مسئلہ نمایاں رہے گا۔
دو دن پہلے ہی لیہ کا دورہ کرکے لوٹنے والے بری فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے وزیر دفاع کو لائن آف ایکچول (ایل اے سی) کی تازہ صورت حال سے باخبر کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here