مودی نے کلیان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی

0
116

نئی دہلی:  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز اترپردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کو ان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے دورمیں تبدیلی کی سمت میں کئے گئے فلاحی کام قابل تحسین ہیں۔

مسٹر سنگھ آج 89 سال کے ہو گئے ۔ وہ05 جنوری 1932 کو اتراؤلی میں پیدا ہوئے تھے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا ’’ مسٹر کلیان سنگھ سے فون پر بات کر کے انہیں سالگرہ پر مبارکباد دی‘‘۔ ان کی زندگی عوامی خدمت اور غریبوں کو بااختیار بنانے کے لئے وقف رہی ہے ۔ کلیان سنگھ جی اتر پردیش کی تبدیلی کی سمت میں کی گئی انتھک کوششوں کی کے لئے تعریف کےمستحق ہیں۔ میں ان کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کی خواہش کرتا ہوں ‘‘ ۔
مسٹر سنگھ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قدآوررہنما ہیں ۔ وہ ریاست کے دو مرتبہ وزیر اعلی کے علاوہ راجستھان اور ہماچل پردیش کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here