مودی نے آسام کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی

0
113

نئی دہلی، 28 اپریل : وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے، جہاں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 مودی نے آسام کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی

ریجنل سیسمولوجیکل سینٹر کے ایک افسر نے بتایا کہ آج صبح 7:51 بجے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ضلع سونت پور میں تھا۔

مسٹرمودی نے بدھ کے روز ٹویٹ کر کے کہا ’’ آسام کے وزیر اعلی سربانند سونوال جی سے ریاست میں محسوس کئے گئےزلزلے سے متعلق بات کی ۔ انہیں مرکز کی جانب سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ۔ میں آسام کے عوام کی سلامتی کے لئے دعا گو ہوں‘‘۔

زلزلے کے جھٹکے آسام ، میگھالیہ اوراس سے متصل شمال مشرقی خطے کے علاوہ بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here