بنگال کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں مودی اور ممتا :راہل گاندھی

0
172

کلکتہ 15, اپریل : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج انتخابی جلسے میں ممتا بنرجی اور وزیرا عظم مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اقتدار میں آنے کےلئے بنگال کو مذہبی بنیادپر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں بنگال میں روزگار کے مواقع کم اور ترقی کی رفتارکم ہوگئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ماضی میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں ساتھ میں رہی ہے ۔

بنگال کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں مودی اور ممتا :راہل گاندھی

بنگال میں چار مرحلے کی پولنگ کے بعد راہل گاندھی نے آج شمالی دیناج پور کے گوالپوکھر میں میں پہلی انتخابی ریلی میں اپنی تقریر کے بیشتر حصے میں مودی کی تنقید کی ۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی تقسیم سیاست کے ذریعہ جس طریقے سے اترپردیش میں اقتدار میںا ٓئی اور اب بنگال میں بھی آنے کی کوشش کررہی ہےانہوں نے کہا کہ بی جے پی اگر بنگال میںا قتدار میں آگئی تو بنگال کی مائیں اوربہنیں محفوظ نہیں رہے گی ۔یہ آگ کوئی بھی نہیں بجھا پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امیت شاہ اور نریندر مودی دونو ں کی یہی کوشش ہے کہ بنگال کو تقسیم کرکے اقتدار حاصل کرلیں۔مگر اس کی قیمت بنگال کے عوام کو چکانی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس بنگال کی تاریخ ، ز بان کو بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمل ناڈو اور آسام میںبھی بی جے پی نفرت پھیلانے کی کوشش کی مگر وہاں کے عوام نے انہیں کوئی پذیرائی نہیں کی ۔

اترپردیش کی مثال دیتے ہوئے راہل نے کہا کہ بی جے پی نے اترپردیش میں آگ لگاکر اقتدا ر حاصل کیا۔آج اترپردیش بیمار ریاست بن گیا ہے ۔ اسپتال میں کورونا سے مرنے والوں لاشوں سے بھرا ہوا ہے جہاں بھی آپ دیکھیں ، لوگ کرونا میں مر رہے ہیں ، وزیر اعلی کے پاس ریاست کے عوام کےلئے کوئی وقت نہیں ہے۔اترپردیش میں ترقیاتی کام روک چکے ہیں ۔

ممتا بنرجی کی تنقید کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد بنگال کے باہر روزی روٹی کمانے کےلئے جاتے ہیں ، نہ ممتا بنرجی اور نہ مودی کو ان کی فکر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مودی جی ہیں جو کورونا کا مقابلہ کرانے کےلئے تھالی بجوارہے ہیں ۔کیا کسی ملک کا وزیر اعظم اس قدر غیر سنجیدہ ہوسکتا ہے ۔

نوٹ منسوخی ، جی ایس ٹی ، لاک ڈاؤن ، نئے زرعی قانون پر وزیر اعظم پر حملہ کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ مودی نے پہلے ملک کے چھوٹے تاجر ، پھر کسان کو برباد کرنے کے بعد اب بنگال کو سونار بنگلہ کے نام پر برباد کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ہرجگہ وہ ایسا ہی کرتے ہیں ۔مودی جی ہندوستانی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ۔پہلے دنیا بھر میں ہندوستان کی معیشت کی تعریف ہوتی تھی ۔اب ہندوستان کی حالت پر لوگ ہنس رہے ہیں ۔

کانگریس اور اس کے اتحادی امیدواروں کو جیتنے کی اپیل کرتے ہوئے راہل نے کہاکہ ’’آپ نے ممتاز کو بنگال چلانے کی ذمہ داری دی ہے۔ کیا انہوں نے آپ کے لئے کام کیا؟ کیا آپ کے روزگار کا بندوبست کیا ہے؟ سڑکیں بنیں،بنگال میں کالج بنائے ۔انہوں نے کہا کہ بنگال کی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ متحدہ محاذ کے امیدواروںکو کامیاب بنائیں ۔

اپنی تقریر کے اختتام پر راہل گاندھی نے کہاکہ ماضی میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان اتحاد رہا ہے ۔آج بھی دونوں ایک ہی طرح کی پالیسی پر کام کررہی ہے ۔راہل نے کہاکہ کانگریس نے کبھی بھی بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کو صرف بی جے پی سے پرہیز ہے ممتا بنرجی کو آر ایس ایس سے کوئی پرہیز نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس کے نظریات پر کام کرتی ہے۔آر ایس ایس وہی ہے جو گاندھی جی کے قتل میں ملوث رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کےلئے یہ سیاسی جنگ ہے مگر کانگریس کےلئے یہ نظریاتی جنگ ہے۔ہم آر ایس ایس سے ہندوستان کومحفوظ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔کانگریس کا مقصد گاندھی جی کے خوابوں کا ہندوستان بنانا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here