کسانوں کی ملک گیر ریل روکو تحریک کا ملا جلا اثر

0
96

نئی دہلی، 18 فروری : مرکزی حکومت کے تین نئے زراعتی قوانین کی مخالفت میں سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم)کی طرف سے اپنے احتجاج کو اور وسعت دینے کے لئے کی گئی ریل ر روکو تحریک کا ملا جلا اثر رہا

دوپہر 12 بجے سے شام چار بجے تک ریل روکو تحریک کا پنجاب اور ہریانہ سمیت کچھ ریاستوں میں وسیع پیمانے پر اثر دیکھا گیا ، جبکہ بہار اور دیگر کئی ریاستوں میں اس کا ملا جلا اثر رہا ا۔ اتراکھنڈ میں یہ تحریک بے اثر رہی۔

پنجاب کی کسان یونینوں نے متعدد مقامات پر ٹریک پردھرنا دیا جس سے ٹرین کی آمدورفت متاثر ہوئی اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس تحریک کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ کسانوں اور ان کے حامیوں کو ، جو ریلوے پٹریوں پر دھرنا اور مظاہرہ کررہے تھے ، مختلف مقامات پر حراست میں لیا گیا لیکن بعد میں انہیں رہا کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کے تین نئے زراعتی قوانین کے خلاف تقریباً تین مہینے سے ملک کی راجدھانی دہلی کی الگ الگ سرحدوں پر احتجاج کررہی کسان تنظیموں نے آج چار گھنٹے ایک روزہ ملک گیر ریل روکو تحریک کا اعلان کیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here