غلط فہمی- misunderstanding

0
136
سید اسماعیل گوہر

نوجوان بڑی دیر سے چیزوں کو الٹ پلٹ کر دیکھ رہا تھا، لیکن ایسے لگ رہا تھا اسے کوئی بھی چیز پسند نہ آرہی ہو۔ سِٹی واک شاپنگ مال کا یہ حصہ خواتین کے استعمال کی اشیاء کے لیے مخصوص تھا۔ قرینے سے سجے ہوئے لیڈیز پرفیوم، پرس، دستی گھڑیاں اور کاسمیٹکس کے سامان شاپنگ کر رہی خواتین کی نگاہوں کا مرکز بنے ہوئے تھے۔
کاؤنٹر کے عقب میں کھڑی سیلز گرل بہت دیر سے نوجوان کو مارک کر رہی تھی۔ بالآخر اس نے نوجوان سے پوچھ ہی لیا۔ ” کیا میں آپ کی کچھ مدد کر سکتی ہوں؟ ”
“جی۔۔ بالکل۔۔ دراصل مجھے لیڈیز کے استعمال کی کوئی چیز خریدنا ہے، برتھ ڈے گفٹ کے لیے، سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا خریدوں۔ ” نوجوان نے بڑی شائستگی سے جواب دیا۔
” دیکھیے۔۔۔ یہ بہت جچے گی آپ کی گرل فرینڈ کی نازک کلائ پر” سیلز گرل نے ایک خوبصورت گلابی رنگ کی دستی گھڑی دکھاتے ہوئے کہا۔
“سوری میڈم۔۔۔ لگتا ہے آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔ میری کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے، اور برتھ ڈے تو میری امّی کا ہے۔”

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here