منٹ اور سو کی کو رہا کیا جائے: من

0
135

لندن، 9 مارچ : برطانیہ میں میانمار کے سفیر کووا جوور من نے کہا کہ ریاستی کونسلر آنگ سان سوکی اور صدر ون مِنٹ کی رہائی کے ساتھ ہی ملک کا موجودہ بحران سفارتی کوششوں کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔

منٹ اور سو کی کو رہا کیا جائے: من

پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر من نے کہا کہ فوجی بغاوت کے بعد گذشتہ ہفتے برطانیہ کے وزیر داخلہ نگیل ایڈمز اور وزیر خارجہ ڈومینک ریب کے ساتھ میانمار کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا ’’ہم اسٹیٹ کونسلر ڈاو آنگ سان سوکی اور صدر یو ون منٹ کی رہائی کی درخواست کرتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ تعطل کو دور کرنے کے لئے سفارتی کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لندن میں میانمار کے سفارت خانہ کھلے رہیں گے اور برطانیہ میں مقیم میانمار کے شہریوں کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here