ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان سکم سرحد پر معمولی جھڑپ

0
141

نئی دہلی، 10 مئی ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان شمالی سکم کی سرحد پر معمولی جھڑپ ہونے کی خبر ہے جس میں دونوں فریقین کے کچھ فوجی اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔


فوج کے ذرائع نے آج بتایا کہ ہفتہ کو سکم میں سرحد کے نزدیک ناكولا علاقے میں دونوں فریقین کے فوجی اہلکاروں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی جس سے دونوں فریقین کے کچھ فوجی اہلکاروں کو ہلکی چوٹ آئی ہیں ۔ مقامی سطح پر سینئر فوجی افسران کے درمیان بات چیت کے بعد حالات معمول پر آ گئے ۔ذرائع نے کہا کہ سر حد کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے چین کی سرحد سے متصل اس علاقوں میں اس طرح کی اکا دکا جھڑپیں ہو جاتی ہیں ۔ ان مسائل کو قائم پروٹوکول کے ذریعے حل کر لیا جاتا ہے ۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ اس مرتبہ اس طرح کا واقعہ کافی عرصہ بعد پیش آیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here