کواڈ ممالک کی وزارتی سطح کی ورچوول میٹنگ آج- Ministerial level virtual meeting of quad countries today

0
77

Ministerial level virtual meeting of quad countries today

نئی دہلی: عالمی اتحاد اور علاقائی ایشوز کے حوالہ چہار ملکی الائنس (کواڈ) کے وزرائے خارجہ کی ایک ورچوول میٹنگ آج ہونے جاری ہے۔
کواڈ الائنس ہندوستان ، امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستان ، آسٹریلیا ، جاپان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ عالمی آب و ہوا میں تبدیلی سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس اجلاس میں کووڈ ۔19 کی وبا سے نمٹنے کے لئےجاری کوششوں کے تناظرمیں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کی میٹنگ 6 اکتوبر 2020 کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ اجلاس میں پیش کئے گئے خیالات کا نتیجہ خیز تبادلہ جاری رکھنے کا بھی موقع ہوگا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here