دن دہاڑے صرّافہ کی دوکان سے لاکھوں کے زیورات کی لوٹ- Millions of jewelery looted from a money changer’s shop in broad daylight

0
100

Millions of jewelery looted from a money changer's shop in broad daylight

پرتاپ گڑھ  اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے لکشمی گنج بازار میں جمعرات کی دوپہر دن دہاڑے بائک سوار بدمعاش صرّافہ کی دوکان سے لاکھوں کی قیمت کے زیوروات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے بتایا کہ امت سونی کی تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے لکشمی گنج بازار میں صرّافہ کی دوکان ہے ، آج دوپہر اس کی دوکان پر دو بائکوں پر سوار ماسک لگائے تین چار بدمعاش پہونچے اور تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپیہ قیمت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔اطلاع کی بنیاد پر مقامی پولیس و سواٹ ٹیم اور ڈی ایس پی صدر جائے وقوعہ پر پہونچی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج و دیگر ذرائع سے وقوعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
قانونی کارروائی جا ری ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here