جموں و کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں- Mild tremors in Jammu and Kashmir, no damage reported

0
72

Mild tremors in Jammu and Kashmir, no damage reported

سری نگر:  جموں وکشمیر میں جمعرات کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں و کشمیر میں جمعرات کی صبح 7 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز لداخ میں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 تھی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 2 سو کلو میٹر تھی۔
قبل ازیں وادی کشمیر میں 12 فروری رات 10 بجکر 31 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا اور سال 2005 کے قیامت خیز زلزنے کی یادیں تازہ ہوئی تھیں۔
بتادیں کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 کو ایک قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here