لاک ڈاؤن کے بعد مزدوروں کی نقل مکانی تیز

0
148

نئی دہلی ، 20 اپریل : قومی دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کے پہلے دن منگل کومصروف ترین بازار سنسان رہے اور ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں پرمہاجر مزدوروں کی بھیڑ دیکھی گئی

لاک ڈاؤن کے بعد مزدوروں کی نقل مکانی تیز

وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پیر کے روز لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد ہی مہاجر مزدوروں کی بھاری بھیڑ آنند بہار بس اسٹیشن ، ریلوے اسٹیشن اور بین ریاستی بس اڈے پر دیکھی گئی ۔ جو مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھی بڑی تعداد میں مزدور اپنی اپنی ریاستوں کو واپس جانے کے لئے جمع ہوئے تھے ۔

دہلی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد مسٹر کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے میٹنگ کے بعد اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور مزدوروں سے اپنے گھروں کو واپس نہ جانے کی اپیل کی تھی ۔

وزیر اعلیٰ کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد آنند بہار، کوشمبی بس اڈے اور میں لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہو گئی اور کووڈ کے ضابطوں پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا تھا ۔ زیادہ تر لوگوں کا کہا تھا کہ کورونا وبا پر قابو کے بعد ہی وہ سبھی دہلی لوٹیں گے ۔ کچھ فیکٹریوں کے بند ہونے کے بعد مزدور واپس اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here