گوا میں مگ۔ 29 کے جنگی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ محفوظ

0
150

گوا میں ہندوستانی بحریہ کا مگ۔ 29 کے جنگی طیارہ ٹریننگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ راحت کی بات یہ ہے کہ دونوں پائلٹ محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

یہ جنگی طیارہ ٹریننگ کے لئے تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹریننگ کے دوران اچانک انجن میں آگ لگ گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک پرندہ کے ٹکرانے کے بعد انجن میں آگ لگ گئی۔

مگ۔ 29 کے جنگی طیارہ پر دو پائلٹ کیپٹن ایم شوک کھنڈ اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادو ٹریننگ لے رہے تھے۔ حادثے کے بعد جائے واقعہ پر آگ کی لپٹیں دیکھی گئیں۔

طیارہ کھلے علاقے میں حادثہ کا شکار ہوا۔ بحریہ کے ترجمان کمانڈر وویک مدھوال نے کہا ’’ مگ۔ 29 کے جنگی طیارہ کے انجن میں آگ لگ گئی۔ پائلٹ کیپٹن ایم شوک کھنڈ اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادو محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ مگ 12 تربیتی طیارہ گوا سے پرواز بھر رہا تھا۔ اسی بیچ ایک پرندہ کے ٹکرانے کے بعد انجن میں آگ لگ گئی‘‘۔

دوران پرواز طیارے سے ایک پرندہ ٹکرا گیا تھا جس کے باعث دائیں انجن میں آگ لگ گئی جب کہ بائیں انجن سے بھی دھواں نکل رہا تھا۔ انجن بند ہوگئے تھے جس پر دونوں پائلٹس نے طیارے سے چھلانگ لگائی۔ پائلٹس کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے طیاروں کے گرنے کا یہ چھٹا واقعہ ہے جس میں مجموعی طور پر 4 پائلٹس بھی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ریسکیو ہیلی کاپٹر گرنے کے بھی دو واقعات ہوچکے ہیں۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت ایک جانب اپنی فوجی طاقت کے حوالے سے بڑھکیں مار رہی ہے تو دوسری جانب اس کے طیارے سوکھے پتوں کی طرح گرتے جا رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here