ملبورن ٹسٹ : گیند بازوں کی شاندار گیند بازی،ہندوستان کی پوزیشن مستحکم

0
98

ملبورن:  کپتان اجنکیا رہانے کی 112 رنز کی شاندار اننگز کے بعد کرکٹ ٹیم انڈیا کے گیند بازوں کی بہترین کارکردگی سے ہندوستان دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کے خلاف پیر کے روز فتح کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔
ہندوستان کو پہلی اننگز میں 131 رنز کی برتری حاصل تھی اور ان کے گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے تیسرے دن آسٹریلیا کی چھ وکٹیں محض 133 رنز پر گرادیں۔ آسٹریلیا کوفی الحال دو رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کے ساتھ چار وکٹ ابھی باقی ہیں۔ میچ کے چوتھے دن ہندوستان کو سیریز میں برابری حاصل کرنے کا سنہرا موقع ملے گا۔
گذشتہ آسٹریلیائی دورہ(20-2019) میں ملبورن میں ہونے والے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں بھی ہندوستان نے آسٹریلیا کو 137 رنز سے شکست دی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here