غیرملکی سرزمین پر میلبورن ہندوستان کا سب سے کامیاب میدان بنا

0
64

میلبورن: آسٹریلیا کا میلبورن ہندوستان کے لئے غیرملکی سرزمین پر سب سے کامیاب میدان بن گیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ میں منگل کے روز آٹھ وکٹ سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی تھی۔ میلبورن میں اس طرح ہندوستان نے اپنی چوتھی جیت حاصل کی اورغیرملکی سرزمین پر میلبورن ہندوستان کے لئے سب سے کامیاب میدان بن گیا۔
ہندوستان کی میلبورن میں 14 ٹسٹ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے۔ ہندوستان نے پورٹ آف اسپین میں 13 ٹسٹ میچوں میں تین ٹسٹ اور کولمبو میں نو ٹسٹ میں تین ٹسٹ جیتے ہیں۔
ہندوستان نے 2018 کے پچھلے آسٹریلیائی دورے میں میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹسٹ کو 137 رن سے جیتا تھا۔ ہندوستان نے جنوری 1978 میں آسٹریلیا کو میلبورن میدان پر 222 رن سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے بیچ فروری 1981 میں میلبورن میں کھیلا گیا مقابلہ ہندوستان نے 59 رن سے جیتا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here