برطانوی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے میگھن مارکل نے خصوصی اقدامات کیے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچز آ ف سسیکس میگھن مارکل خصوصی لائیو اسٹریم کے ذریعے شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شامل ہوں گی کیونکہ حاملہ ہونے کی وجہ سے وہ ذاتی طور پر اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ہمراہ برطانیہ نہیں آسکیں۔
کورونا وائرس کے ایس او پیز کے پیشِ نظر آخری رسومات میں صرف 30 سوگواران شامل ہوں گے جنہوں نے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس کے ایک سینئر ترجمان نے بتایا کہ میگھن نےآخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے برطانیہ واپس آنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی تھی تاہم انہیں امریکا سے برطانیہ سفر کرنے کیلئے میڈیکل کلئیرنس نہیں مل سکی۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے ایس او پیز کے پیشِ نظر آخری رسومات میں صرف 30 سوگواران شامل ہوں گے جنہوں نے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے ہوں گے۔
شاہی خاندان کے وہ دوست احباب جنہوں نے آخری رسومات میں شرکت کرنی تھی لیکن کورونا ایس او پیز کےپیشِ نظر تعداد محدود ہونے کی وجہ سےشرکت نہیں کرسکیں گے، میگھن کے علاوہ انہیں بھی خصوصی لائیو اسٹریم کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔