سی اے بی کی مخالفت میں ناگا طلباء کا چھ گھنٹے کا بند

0
159

كوهما ، 14 دسمبر ( یواین آئی) ناگا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف ) نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے بی ) کی مخالفت میں ہفتہ کو صبح چھ بجے سے دوپہر 12 بجے تک ریاست گیر بند کا اعلان کیا ہے، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی۔ این ایس ایف کے نائب صدر ڈیوي يانو اور جنرل سیکریٹری لرےيمو آر نے پریس ریلیز کے ذریعے تمام ناگا اکثریتی علاقوں میں آج صبح چھ سے دوپہر 12 بجے تک بند ریاست گیر بند کا اعلان کیا۔

بیان میں شمال مشرقی ریاستوں کے اصل باشندوں کو اعتماد میں لیے بغیر مرکز کی طرف سے سی اےبی بل کو منظور کرنے سخت مذمت کی گئی کہ یہ قانون شمال مشرقی ریاستوں کے اصل باشندوں کے مفادات اور جذبات کے خلاف ہے ۔ اے ایس ایف نے کہا’’ہم سی اے بی کی کبھی بھی حمایت نہیں کریں گے ۔

یہ شمال مشرقی کے لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے مرکز کا آخری ہتھیار ہے‘‘۔ بند سے تاہم امتحان دینے والے طلباء، ڈیوٹی پر تعینات طبی عملہ ، میڈیا اور شادی کے پروگرام میں جانے والے (کارڈ کے ساتھ) لوگوں کو رعایت دی گئی ہے ۔ اے ایس ایف نے کہا’’سی اے بی قانون امتیازی اور اصل باشندوں اور اقلیتوں کے خلاف ہے ۔

اس نے پورے شمال مشرقی ریاستوں کو اس قانون کے دائرے سے الگ رکھنے کی کوشش کی ۔ اس نے کہا کہ نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (این ای ایس او ) کے ساتھ مل کر ضروری جمہوری اورقانونی طریقہ کار کے تحت پرزور کوشش کی جائے گی کہ اس قانون سے شمال مشرقی علاقہ ایک چھوٹا بھی اس قانون سے متاثر نہ ہو ۔ اس کے لئے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here