ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے ٹیم میں اس کھلاڑی کی جگہ لیں گے مینک اگروال

0
281

نئی دہلی: بہترین فارم میں چل رہے بلےبازمینک اگروال کوزخمی شکھردھون کی جگہ ویسٹ انڈیزکے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریزکےلئےہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آل انڈیا سینئرسلیکشن کمیٹی نےمینک اگروال کوزخمی شکھر دھون کی جگہ ون ڈے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کے روزاس کی اطلاع دی۔

شکھردھون کوگھریلو ٹی۔20 ٹورنا منٹ سید مشتاق علی ٹرافی کےدوران دہلی کی جانب سے مہاراشٹرکےخلاف کھیلتے ہوئےبائیں گھٹنے میں گہرہ کٹ لگ گیا تھا۔

اسی وجہ سے دھون ویسٹ انڈیزکےخلاف موجودہ ٹوئنٹی 20 سیریزسے بھی باہرہیں، جس میں سنجوسیمسن کوان کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔

بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کےمطابق شکھردھون کےگھٹنے میں لگے ٹانکےکاٹ دیئے گئےہیں، لیکن ان کی زخم بھرنےمیں ابھی وقت لگےگا اورانہیں میچ کےلئےمکمل طورپر تیارہونےکے لئے بالکل فٹ ہونےکی ضرورت ہے،

جس میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے۔ اگرچہ بورڈ نے جاری کی گئی اطلاعات میں یہ نہیں بتایا کہ دھون کب تک واپس آ جائیں گے۔

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریزکھیلی جانی ہیں، جس کا پہلا میچ چنئی میں 15 دسمبر، دوسرا میچ 18 دسمبرکووشاکھا پٹنم اورتیسرا میچ کٹک میں 22 دسمبرکوکھیلا جائےگا۔

مینک اگروال فی الحال ڈنڈيگل میں رنجی ٹرافی کے پہلےراؤنڈ میں کرناٹک کے لئےتمل ناڈو کےخلاف کھیل رہے ہیں۔ ان کےقومی ٹیم میں شامل کئے جانے سےاب وہ 17 دسمبرسے شروع ہورہے رنجی میچ کے دوسرے راؤنڈ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

یہ اس سال مسلسل دوسرا موقع ہے، جب مینک اگروال کو ون ڈے ٹیم میں کسی کھلاڑی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

اس سے پہلےانہیں آل راؤنڈروجےشنکرکی جگہ ورلڈ کپ میں جگہ ملی تھی، جن کے انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اس سال مینک اگروال بہترین فارم میں کھیل رہے ہیں اور گھریلواوربین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فارمیٹس میں انہوں نےاچھی بلے بازی کی ہے۔

انہوں نےہندوستانی ٹیم کےگھریلو ٹیسٹ سیشن میں دوڈبل سنچریاں اورایک سنچری لگائی ہےاور وہ ٹاپ اسکورربنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین اوربنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا تھا۔

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے بھی مینک اگروال کی فارم کی تعریف کی ہے۔ اپنےگھریلو سیشن میں بھی مینک اگروال نےاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ سیریزکے بعد وہ وجےہزارے ٹرافی میں کرناٹک کےلئےکھیلنے اترے تھےاورٹیم کے سیمی فائنل اور فائنل میچ میں کھیلے تھے۔

مینک اگروال نے چھتیس گڑھ کے خلاف سیمی فائنل میں ناٹ آؤٹ 69 رن بنائے تھےاورکرناٹک کی خطابی جیت میں اہم کردارادا کیا. اس کے بعد مینک نے ہندوستان سی کے لئے بھارت اے کے خلاف ون ڈے دیودھرٹرافی میں کھیلتے ہوئے 120 رنوں کی اننگز کھیلی۔

ہندوستانی ون ڈے ٹیم اس طرح ہے:۔

وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، مینک اگروال، لوکیش راہل، شريس ایر، منیش پانڈے، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، کیدار جادھو، رویندر جڈیجہ، يجویندر چہل، کلدیپ یادو، دیپک چاهر، محمد سمیع، بھونیشور کمار۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here