مولانا یعسوب عباس نے مظفرنگر میںمولانا اسدرضاسے کی ملاقات

0
452

لکھنؤ : آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانایعسوب عباس نے اتوار کے روز مظفرنگر پہنچ کر مولانا اسدرضا حسینی اور سادات ہاسٹل کے طلبا سے ملاقات کی۔


مولانااسد رضا گزشتہ دنوںمقامی پولیس کی زیادتیوںکا شکار ہوئےتھے جس کےسبب ان کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا۔ مولانا یعسوب عباس نے پولیس کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے واقعہ کیلئے مظفرنگر انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا اسد رضاملک کے بزرگ عالم ہیں جو ملک و ملت کی خدمت کر رہے ہیں۔ مولانا یعسوب عباس نے سادات ہاسٹل کے طلبا سے بھی ملاقات کی اور ان کا حال دریافت کیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے مظفرنگر کے امام جمعہ مولانا ذوالفقار سے ملاقات کر کے ان کی مزاج پُرسی کی۔ اس موقع پرمولانا غضنفرعباس طوسی، مولانا فصیح حیدر، عیسیٰ رضا، باقر کاظمی اور فخری میرٹھی بھی موجود تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here