متھرا:سڑک حادثے میں 4کی موت،3زخمی- Mathura: 4 killed, 3 injured in road accident

0
113
Mathura: 4 killed, 3 injured in road accident

متھرا:  اترپردیش کے ضلع متھرا کے رایا علاقے میں ٹرک کی ٹکر سے وین میں سوار ایک ہی کنبے کے تین اراکین سمیت چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) شریش چندر نے بتایا کہ دیر رات تقریبا ڈھائی بجے متھرا علی گڑھ شاہراہ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ڈرائیور کو جھپکی آگئی اور گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مہلوکین میں دو بہنیں اور بھائی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سبھی بدایوں سے مہندی پور بالا جی کے درشن کے لئے راجستھان جارہے تھے۔ اس حادثے میں زخمی بدایوں کے سول لائنس باشندہ پربھا کر شرما(45)اور ان کی بیوی نیلم(41)زخمی ہیں جبکہ بیٹی سرمن(20)،کاجل(14)اور بیٹے روہت(18)کی موت ہوگئی۔چوتھے شخص کی شناخت منیش (22)کی ہوئی ہے۔زخمیوں میں ماروتی ڈرائیور امرپال(42)بھی شامل ہیں۔ جو سول لائنس بدایوں کے رہنے والے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here