دلت فزیوتھراپسٹ سے شادی۔ داماد کا قتل کرنے والا شخص گرفتار

0
94

حیدرآباد:  دلت فزیوتھراپسٹ سے شادی کرنے پر اپنے داماد کا قتل کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔یہ واردات اے پی کے ضلع کرنول کے ادونی میں پیش آئی تھی۔گرفتارشدگان میں مقتول کا سسر اور اس کا بھائی بھی شامل ہے۔ملزم کی شناخت چننا ایرینا اور اس کے بھائی پداایراینا کے طورپر کی گئی ہے۔دونوں کا تعلق ضلع گنٹور کے گرزالہ ٹاون سے ہے۔ادونی پولیس نے کہا کہ ملزم کی بیٹی فزیوتھراپسٹ ایڈم اسمتھ سے محبت کرتی تھی۔ان دونوں نے 6ماہ پہلے حیدرآباد کی آریہ سماج مندر میں شادی کرلی تھی جس کے بعد لڑکی کے والدین اور اس کے رشتہ دار اس سے ناراض تھے جو اس رشتہ کے مخالف تھے۔دونوں ملزمین نے گھر واپس ہونے والے اسمتھ کاتعاقب کرتے ہوئے لوہے کی سلاخ سے اس پر حملہ کردیا اور بائیک سے اس کے نیچے گرنے پر اس کے سرپر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا۔اس واردات کے بعد یہ دونوں وہاں سے فرار ہوگئے۔اسمتھ کی علاج کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی۔اسمتھ کی بیوی مہیشوری نے کہاکہ پہلے ہی انہوں نے پولیس سے تحفظ کی خواہش کی تھی کیونکہ اس کے خاندان نے چند ہفتے پہلے ان کو دھمکیاں بھی دی تھیں۔اس نے کہاکہ اس کے والدین نے اس رشتہ کی مخالفت کی تھی کیونکہ اسمتھ دلت تھا اور اس کا تعلق او بی سی کے کاروا طبقہ سے ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here