ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے درمیان سعودی عرب میں امریکہ بھیجے گا اپنے فوجی

0
111

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے تیل پلانٹوں پر ہونے والے حملے کے بعد سعودی عرب میں فوج کے اضافی فورسز کی تعیناتی کے فیصلہ کو منظوری دے دی ہے۔

اس بڑے حملے کے پیچھے امریکہ نے ایران پر الزام لگایا ہے۔ سکریٹری دفاع مارک اسپر نے جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے تیل پلانٹ آرامكو پر ہونے والےحملہ کے بعد ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر کسی بھی طرح کے حملہ کو روکنے کے لئے فوج اور ضروری ہتھیاروں کے تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

 

امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے اگرچہ کہا ہے کہ محکمہ دفاع نے فی الحال سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں لیا ہے اور اسپرکو جلد ہی اس سلسلہ میں معلومات دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی تعداد ہزاروں میں نہیں ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here