Home EPaper Urdu EPaper Hindi Urdu Daily News National Uttar Pradesh Special Report Editorial Muharram Entertainment Health Support Avadhnama

کشمیری طلبہ کی سیکورٹی اور ان کو درپیش مسائل دور کرنے کی یوگی نے کرائی ہرممکن مدد کی یقین دہانی

ads

لکھنؤ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم جموں و کشمیر کے طلبہ کو پوری سیکورٹی اور سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پانچ کالی داس مارگ پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں پوری سیکورٹی و سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ یہاں جس مقصد سے آئے ہیں اسے پورا کریں۔ ریاستی حکومت ان کا پورا خیال رکھے گی۔ انہوں نے طالب علموں سے ان کو درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور کہا کہ حکومت انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ وزیر اعلی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے 40طالب علموں کو بھی ملنے کے لئے مدعو کیا تھا لیکن ان میں سے کوئی نہیں آیا۔

اے ایم یو کے طالب علموں کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی یا بی جے پی صدر امت شاہ انہیں بلائیں گے تو وہ جانے کو تیار ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کے مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے طلبہ سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے ضمن میں ان کی رائے جانی ہے۔

ads

Leave a Comment

ads

You may like

Hot Videos
ads
In the news
post-image
Marquee Slider Special Report Sports Urdu

اسرو نے لانچ کیا آر آئی ایس اے ٹی 2 بی آر 1 سیٹیلائٹ ، خلا میں بنے گا ہندوستان کی دوسری آنکھ

ہندوستان نے خلا کے میدان میں آج ایک اور اہم پیشرفت کی ہے ۔ ہندوستانی خلائی ریسرچ ایجنسی ( اسرو ) کے پولار سٹلائیٹ لانچ وہیکل ( پی ایس...
post-image
Marquee Slider Special Report Sports Urdu

ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے ٹیم میں اس کھلاڑی کی جگہ لیں گے مینک اگروال

نئی دہلی: بہترین فارم میں چل رہے بلےبازمینک اگروال کوزخمی شکھردھون کی جگہ ویسٹ انڈیزکے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریزکےلئےہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آل انڈیا...
Load More
ads