Thursday, April 18, 2024
spot_img
HomeMarqueeحضرت یوسف کے روضے کی صیہونیوں کے ہاتھوں بے حرمتی

حضرت یوسف کے روضے کی صیہونیوں کے ہاتھوں بے حرمتی

صیہونی انتہا پسندوں کا ایک ٹولہ ایک غیرقانونی قدم اٹھاتے ہوئے نابلس میں حضرت یوسف ع کے روضے میں زبردستی داخل ہوگیا

 قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیرتعلیم رافی پرتز ، متعدد صیہونی خاخاموں اور صیہونی انتہا پسندوں کے ہمراہ روضے میں زبردستی داخل ہوگیا ۔

صیہونی حکومت کے فوجی اور بکتربند گاڑیاں بھی حضرت یوسف کے مزار میں داخل ہونے والے صہیونی انتہا پسندوں کی پشتپناہی کر رہی تھیں ۔ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر مشرقی نابلس کے بلاطہ البلد علاقے میں صیہونی فوجی اور ان کی بکتر بند گاڑیاں تعینات کر دی گئی تھیں ۔

حضرت یوسف ع سے منسوب روضہ مشرقی نابلس کے بلاطہ کیمپ کے اطراف میں واقع ہے۔ فلسطینیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے درمیان نابلس میں واقع حضرت یوسف علیہ السلام کے روضے کے بارے میں انیس سو سڑسٹھ سے اختلافات چلے آرہے ہیں اور دونوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular