Saturday, April 20, 2024
spot_img
HomeMarqueeسیدالساجدین (ع) کے یوم شہادت پرعالم اسلام سوگوار و عزادار

سیدالساجدین (ع) کے یوم شہادت پرعالم اسلام سوگوار و عزادار

آسمان امامت و ولایت کے چوتھے درخشاں ستارے فرزند رسول اور شیعیان جہان کے چوتھے امام حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ہندوستان، اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پورا عالم اسلام سوگوار و عزادار ہے۔

امام حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے لکھنئو میں امامباڑوں اور روضوں میں مجلس و ماتم برپا ہے۔ آغا باقر امام باڑے میں کل شببیداری نوحہ خوانی و سینہ زنی ہوتی رہی اور آج یعنی ٢٥ محرم کو شام ٥ بجے خواتین کی مجلس کے بعد تابوت امام سجاد ع برامد ہوا ۔ وہی دوسری جانب وکٹوریہ اسٹریٹ بجازہ لکھنئو میں کھچڑی والے تابوب میں مومنین کرام کو گریہ و زاری کرتے دیکھا گیا۔

آسمان امامت و ولایت کے چوتھے درخشاں ستارے فرزند رسول اور شیعیان جہان کے چوتھے امام حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت اور اہل حرم کی اسیری کی یاد میں پورے اسلامی جمہوریہ ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت سید الساجدین کے فضائل و مناقب بیان اور دین اسلام کی حفاظت میں ان کے عظیم الشان کارناموں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

 

امام زین العابدین کے یوم شہادت کی مناسبت سے مشہد مقدس میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین اور سوگوار موجود ہیں جو بیمار کربلا کی مصیبتوں پر اشک عزا بہا رہے ہیں۔

 

مشہد مقدس سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ایران کے مختلف شہروں سے مشہد پہنچنے والی ماتمی انجمنیں منظم شکل میں نوحہ وماتم کرتی ہوئی حرم پہنچ کر امام رضاعلیہ السلام کو ان کے جد کو پرسہ دے رہی ہیں۔

 

قم المقدسہ میں بھی سوگواروں اور زائرین کی بہت بڑی تعداد امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت پر نوحہ و ماتم کرکے بی بی فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حضور اشکوں کا نذرانہ پیش کرکے انہیں پرسہ دے رہی ہے-

 

کربلائے معلی نجف اشرف اور کاظمین و سامرا میں بھی غم کی اس تاریخ کی مناسبت سے بڑی بڑی مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دنیا کے دیگرملکوں منجملہ افغانستان، پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں بھی آسمان امامت و ولایت کے چوتھے درخشاں ستارے فرزند رسول اور شیعیان جہان کے چوتھے امام حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے گریہ و نوحہ خوانی اور سینہ زنی ہو رہی ہے۔

 

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام، 5 شعبان سن اڑتیس ہجری قمری میں مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور 25 محرم الحرام کو شہید ہوئے۔

شیعہ قوم ڈاٹ کام غم و اندوہ کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular