Wednesday, April 24, 2024
spot_img
HomeMarqueeکملیش تیواری کے مبینہ قاتلوں نے بنائی تھی ہٹ لسٹ،ان کے نشانے...

کملیش تیواری کے مبینہ قاتلوں نے بنائی تھی ہٹ لسٹ،ان کے نشانے پرتھیں یہ اہم شخصیات

کملیش تیواری قتل کیس میں ہرروزنئے انکشافات ہورہے ہیں۔ اب پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ کملیش تیواری کے قاتلوں نے ایک ہٹ لسٹ بنائی تھی اور اس لسٹ میں کئی اہم لوگوں کے نام امل تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قاتلوں کی فہرست میں ہندو سماج پارٹی کے مغربی یوپی کے انچارج گورو گوسوامی بھی شامل تھے۔ اشفاق اور معین الدین نے گورو سے بات کرکے اسے اٹاوہ آنے کے لئے کہا تھا لیکن کسی وجہ سے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

ملزم، کملیش کے ساتھ ساتھ گورو کو بھی مارنے کی تیاری میں تھے۔ یہی نہیں ملزم ہریانہ میں رہنے والی خاتون سونو ڈانگر کو بھی قتل کرنا چاہتے تھے۔ ملزموں نے خفیہ ایجنسیوں کو بتایا کہ سونو سوشل میڈیا پر مذہبی تبصرے کرتی ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے خاتون کو مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اترپردیش پولیس نے ہریانہ پولیس کو سونو ڈانگر کو قتل کرنے کے بارے میں اطلاع دے دی ہے۔ دونوں قاتلوں کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتہ تھا کہ کملیش کا قتل اتنا بڑا تنازع بن جائے گا۔ اس دوران قاتلوں کے معاونین بریلی کے وکیل ناوید کو گرفتار کر کرکے لکھنٔو لایا گیا ہے اور اسے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular