Thursday, April 25, 2024
spot_img
HomeMarqueeعراق : مظاہرین سے مذاکرات کامیاب، نجف میں مظاہرے ختم

عراق : مظاہرین سے مذاکرات کامیاب، نجف میں مظاہرے ختم

مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد نجف کی صورتحال معمول پر آچکی ہے اور مظاہرے ختم کردیے گیے۔

العین الاخباریہ نیوز کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم کے نمایندے اور مظاہرین رہنماوں میں مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

کامیاب مذاکرات کے بعد عراق کے وزیراعظم ہاوس سے بیان میں کہا گیا کہ تمام مظاہرے ختم کردیے گیے ہیں اور صورتحال مکمل طور پر معمول پر آچکی ہے۔

حکام کے مطابق ذی‌قار میں بھی مظاہرین سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد امن قایم ہوچکا ہے۔

مظاہروں کے بعد جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ وغیرہ بھی بحال کیا جارہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نجف سمیت چند دیگر شہروں میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف مظاہروں کے بعد چند علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular