Saturday, April 20, 2024
spot_img
HomeMarqueeوجئے دشمی کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد ٹونک میں غیرمعینہ مدت...

وجئے دشمی کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد ٹونک میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو، انٹرنیٹ خدمات بھی متاثر

ٹونک۔ راجستھان میں ضلع ٹونک کے مال پورہ میں راون دہن کے وقت نکالی گئی رام بارات پر پتھراؤ کئے جانے سے کشیدگی پیدا ہونے کے بعد بدھ کی صبح پانچ بجے سے غیر معینہ مدت تک کیلئے کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ ضلع ٹونک کے کلکٹر کے کے شرما نے کرفیو کے احکامات جاری کرتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات پر بھی 10 اکتوبر تک روک لگا دی ہے۔

مال پورہ میں کل راون دہن کے وقت نکالی گئی رام بارات پر ایک فرقہ کے لوگوں نے پتھراؤ کیا، وہ لوگ راون کا پتلا جلانے نہیں دے رہے تھے۔ اس کے بعد دونوں اطراف میں شدید جھڑپ کے بعد پتھراؤ کا واقعہ ہوا۔

پولیس نے مظاہرین کو كھدیڑكر حالات کو کنٹرول کیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ بعد میں انتظامیہ کی نگرانی میں آج صبح چار بجے راون کا پتلا جلایا گیا اور اس دوران افراتفری مچی رہی۔ دریں اثنا، ممبر اسمبلی کنہیا لال کی قیادت میں تھانے پر دھرنا دیا گیا۔ واقعہ کے بعد کچھ لوگوں نے پرانے فسادات کی تصویریں وہاٹس ایپ پر شئیر کرکے کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular