Thursday, April 25, 2024
spot_img
HomeMarqueeمہا سبھا نے دھون کے نقشہ پھاڑنے کی شکایت بار کاونسل سے...

مہا سبھا نے دھون کے نقشہ پھاڑنے کی شکایت بار کاونسل سے کی

نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) اجودھیا معاملے کے ایک ہندو فریق ’اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا‘ نے مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون کے سپریم کورٹ میں نقشہ پھاڑنے کی شکایت انڈین بار کاونسل (بی سی آئی) سے کی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی سی آئی کو ارسال کردہ خط میں مہا سبھا نے مسٹر دھون کے عدالت کے کمرے میں نقشہ پھاڑنے کی شکایت کی ہے۔

اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے ترجمان پرمود پنڈت جوشی کے دستخط سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کاؤنسل مسٹر دھون کے خلاف معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرے۔ بار کاؤنسل کو یہ خط آج موصول ہوا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مسٹر دھون کے اس رویے سے ’سپریم کورٹ بار‘ کی توہین ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت عظمی میں بدھ کے روز جب ہندو مہا سبھا کے وکیل وکاس کمار سنگھ نے کشور کرونال کی تحریر کردہ کتاب ’اجودھیا ریویزیڈینٹ‘ ریکارڈ میں لانا چاہا اور ایک نقشہ بھی پیش کیا تھا جس پر مسٹر دھون مشتعل ہوگئے تھے اور نقشے کو پھاڑ دیا تھا۔

اگرچہ اس معاملے جب میں بعد میں عدالت کے کمرے میں بحث ہوئی تو مسٹر دھون نے کہا کہ انہوں نے نقشہ چیف جسٹس رنجن گگوئی کے کہنے پر پھاڑا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular