Friday, April 19, 2024
spot_img
HomeMarqueeجسٹس گوگوئی شکریہ ادا کرتے ہوئے عدالت سے رخصت

جسٹس گوگوئی شکریہ ادا کرتے ہوئے عدالت سے رخصت

نئی دہلی،15نومبر(یواین آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کام پر اپنے آخری دن پر عدالت کے کمرے میں صرف پانچ منٹ رہے اور فہرست میں شامل سبھی معاملوں پر ایک ساتھ نوٹس جاری کرنے کے بعد انہوں نے شکریہ کہا اور اور چلےگئے۔

پرانی روایت کے تحت جسٹس گوگوئی کے ساتھ آج کی بینچ میں ملک کے اگلے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے بھی شامل تھے۔دونوں ججوں کے سامنے آج صرف 10مقدمے زیر فہرست تھے۔جسٹس گوگوئی نے آخری بار بینچ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی مینشننگ نہیں ہوگی۔انہوں نے سبھی دس مقدموں کےلئے ایک ساتھ نوٹس جاری کئے اور شکریہ اداکرتے ہوئے سیٹ سے اٹھ کر چلے گئے۔
اس سے پہلے،سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے صدر راکیش کھنہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کےلئے مبارکباد دیں اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ادارے اور بار کےلئے کام کیاہے۔جسٹس گوگوئی نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
جسٹس گوگوئی 17نومبر کو ملازمت سے ریٹائر ہورہےہیں ،کیونکہ ہفتے اور اتوار کو عدالت کی چھٹی ہوتی ہے اس لئےان کا عدالت میں آج ہی آخری دن ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular