Saturday, April 20, 2024
spot_img
HomeMarqueeکس کے تحفظ میں بہار کے کنویں، آہار، نہر، پئن کا ہوا...

کس کے تحفظ میں بہار کے کنویں، آہار، نہر، پئن کا ہوا تجاوزات:لالو پرساد

پٹنہ، 18 جنوری (یواین آئی) جیل میں بند راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے آر جے ڈی حکومت کے دور میں بہار میں جنگل راج کے مخالفین کے الزامات پر ’جل جیون ہریالی‘ مہم پر جوابی حملہ کرتے ہوئے پوچھا کہ گزشتہ 15 سال میں کس کے تحفظ میں ریاست کے کنویں، آهار، نہر، پئن، پوکھر اور تالاب کا تجاوزات ہوا۔

سابق وزیر اعلی مسٹر یادو کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر وزیر اعلی نتیش کمار کا نام لئے بغیر ٹویٹ کر کے پوچھا’’جل -جیون ہریالی کی نوٹنکی کرنے والا پہلے یہ بتائے کہ کس کے تحفظ میں گزشتہ 15 سال میں بہار کے کنوئیں، آهار، نہر، پئن، پوکھر اور تالاب کا تجاوز ات کرکے برباد کیا گیا۔

جنگلوں کو کس نے کٹوایا، پشتے کا پیسہ کون چوہا کھایا، مبینہ شجر کاری کا کروڑوں روپے کا بجٹ کس بھوت نے لوٹا۔ ان کا قصوروارکون‘‘۔

وہیں، مسٹر یادو کی اہلیہ اور آر جے ڈی قانون ساز کونسل پارٹی کی لیڈر اور سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نے بھی ٹوئٹ کرکے 19 جنوری کو بننے والی انسانی زنجیر کو لے کر وزیر اعلی نتیش کمار پر نشانہ لگایا اور کہا’’وزیر اعلی نتیش جی نے شراب بندی کی ہم نے حمایت بھی کی تھی۔ لیکن، کیا اس سے شراب بند ہوئی، نہیں نا‘‘۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular