راجستھان میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے نو افراد جھلسے

0
183

جے پور، 23 اکتوبر ( یواین آئی) راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں رسوئی گیس سلنڈر میں آگ لگنے اور ضلع باڑمیر میں سلنڈر پھٹنے سے آج صبح نو افراد جھلس گئے ۔

موصول اطلاعات کے مطابق ضلع جھالاواڑ کے گنگادھار تھانہ علاقہ کے كولوا گوجر گاؤں میں صبح چائے بناتے وقت گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی ۔ حادثے میں چار بچوں سمیت چھ افراد جھلس گئے ۔ زخمیوں کو چومهلا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں جھالاواڑ اسپتال بھیج دیا گیا ۔

ایک دیگر حادثے میں ضلع باڑ میر ضلع کے بالوترا بائی پاس کے نزدیک گوچريا علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جھلس گئے ۔ زخمیوں کو بالوترا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں شدید زخمی دو افراد کو جودھپور بھیجا گیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here