ممتا بنرجی پر الیکشن کمیشن نے پابندی عاید کی

0
211

نئی دہلی، 13 اپریل: الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی پر اگلے 24گھنٹے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عاید کردی ہے۔

ممتا بنرجی پر الیکشن کمیشن نے پابندی عاید کی

یہ پابندی کل رات 8بجے سے آج رات 8بجے تک جاری رہے گی۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے دو معاملوں میں ممتا بنرجی کے خلاف نوٹس جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے الزام عاید کیا تھا کہ ممتا بنرجی نے مذہبی بنیاد پر ووٹ مانگ کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے

الیکشن کمیشن نے الزام عاید کیا تھا کہ ممتا بنرجی نے مذہبی بنیاد پر ووٹ مانگ کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔دوسرے مرکزی فورسیس کے خلاف بیانات دینے کے معاملے میں بھی الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی کو نوٹس دیا تھا۔

ممتا بنرجی نے ان دونوں معاملے میں نوٹس کا جواب دیا تھا۔وزیرا علیٰ نے کہا تھا کہ کمیشن کسی اور اشارے پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ بی جے پی کے خلاف تمام جماعتوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتی رہیں گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ مرکزی فورسیس کے خلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کے اشارے پر مرکزی فورسیس کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹروں کو ڈرایا جارہا ہے ۔

کمیشن نے کہا کہ ممتا بنرجی کو 6اور7اپریل جو نوٹس دئیے گئے تھے ممتا بنرجی نے اپنے جواب سے مطمئن نہیں کرسکی ہیں ۔ممتا بنرجی شمالی 24پرگنہ میں تین ریلیاں کرنے والی تھیں مگر اب نہیں کرسکیں گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here