ممتا بنرجی نے تیسری بار لیا وزیراعلی کے عہدے کا حلف

0
196

کولکاتا، 5 مئی : آل انڈیا ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے بدھ کے روز تیسری بار مغربی بنگال کی وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا گورنر جگدیپ دھنکڑ نے یہاں راج بھون میں منعقد ایک سادہ تقریب میں محترمہ بنرجی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا محترمہ بنرجی نے بنگالی زبان میں حلف لیا حلف برداری کی تقریب میں محترمہ بنرجی کے بھتیجے اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی، آئی۔

ممتا بنرجی نے تیسری بار لیا وزیراعلی کے عہدے کا حلف

پی اے سی سربراہ پرشانت کشور، اسمبلی کے سابق اسپیکر ومان بنرجی، فرہاد حکیم، اداکار سے رکن پارلیمنٹ بنے دیو، ریاست کے چیف سکریٹری الفان بندھوپادھیائے، ڈائریکٹر جنرل پولیس اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

اس دوران اپوزیشن کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور پردیپ بھٹا چاریہ کو تقریب میں شامل ہونے کے لئے دعوت نامہ بھی بھیجا گیا تھا لیکن وہ نہیں پہنچے۔

اسے بھی پڑھیں

ممتا بنرجی پر الیکشن کمیشن نے پابندی عاید کی

ممتا بنرجی پر الیکشن کمیشن نے پابندی عاید کی

مدراس ہائی کورٹ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے لئے الیکشن کمیشن ‘تنہا’ ذمہ دار

الیکشن کمیشن نے نتائج کے بعد فتح کے جشن پر پابندی عائد کی

محترمہ بنرجی پہلی بار سال 2011 میں وزیراعلی بنی تھیں، جب انہوں نے اس وقت کے بدھ دیو بھٹاچاریہ کی قیادت والے بایاں محاذ کو انتخاب میں شکست دی تھی اور اسی کے ساتھ کافی طویل عرصے سے ریاست میں بایاں محاذ کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔ دوسری بار انہوں نے سال 2016 میں انتخاب میں 211 سیٹیں جیت کر اپنی پارٹی کی حکومت برقرار رکھی۔ حال ہی میں 2021 کے اسمبلی انتخابات میں محترمہ بنرجی نے 213 نشستوں پر کرشمائی جیت حاصل کی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here