نظام میں یقین نہ ہونے کی وجہ سے لوگ حیدرآباد مڈبھیڑ پر خوش ہیں : سواتی مالی وال

0
307

نئی دہلی،6دسمبر(یواین آئی)دہلی خواتین کمیشن کی صدارت والی سواتی مالی وال نے جمعہ کو کہا کہ لوگ حیدرآباد عصمت دری اور قتل معاملے کے چاروں مجرمین کو مڈبھیڑ میں مارگرائےجانے کی ستائش کررہے ہیں کیونکہ ان کا نظام میں کوئی یقین نہیں رہا۔

محترمہ مالی وال نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ایک موثر نظام بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے حالات پھر سے پیدا نہ ہوں کہ لوگ مڈبھیڑ کو قبول کرنے لگیں اور یہ انصاف دینے کا راستہ نہ بن جائے۔

دہلی خواتین کمیشن کی صدر عصمت دری اور قتل معاملے کے ملزمین کو جلد از جلد سزا دینے کے مطالبے کےلئے غیر معینہ مدت پر بھوک ہڑتال پر ہیں اور آج ان کی اس ہڑتال کا چوتھا دن ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر حکومت چھ مہینے کے اندر عصمت دری کرنے والوں کی سزا کو یقینی بنادیتی ہے تو ایسے حالات پیدا ہی نہیں ہوں گے اور لوگ نظام میں یقین کریں گے۔

محترمہ مالی وال نے مڈبھیڑ میں چاروں ملزمین کو مار گرائے جانے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ جب کوئی بھاگنے کی کوشش کرے گا تو پولیس اس طرح کا قدم اٹھائےگی۔

اس دوران نربھیا کے والدین نے مڈبھیڑ میں عصمت دری کے ملزمین کو مار گرائے جانے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ کس طرح سے انصاف دیاگیا اور ملزمین کو مار گرایاگیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here