ماہرہ خان ایشیا کی 5 پرکشش ترین خواتین میں شامل

0
230

لندن: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کے ایڈیٹر اسجد نذیر نے ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں ایک بار پھر ماہرہ خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

اسجد نذیر کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق ماہرہ خان نے رواں برس پرکشش خواتین کی فہرست میں چوتھےنمبر پر جگہ بنائی ہے جب کہ وہ ایک دہائی کی ٹاپ پرکشش خواتین میں تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

عالیہ بھٹ

فہرست کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ایشیا کی پرکشش خواتین میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

دپیکا پڈوکون

دوسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔

حنا خان

تیسرے نمبر پر بھارتی ڈراموں کی اداکارہ حنا خان براجمان ہیں۔

ماہرہ خان

چوتھے نمبر پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔

سربھی چاندنا

پانچویں نمبر پر بھارتی اداکارہ سربھی چاندنا موجود ہیں۔

کترینہ کیف

چھٹے نمبر پر کترینہ کیف پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔

شیوانگی جوشی
ساتویں نمبر پر ایک اور بھارتی اداکارہ شیوانگی جوشی پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔

گزشتہ ایک دہائی میں ایشیا کی پرکشش خواتین کا اعزاز پانے والی 5 اداکارائیں

دپیکا پڈوکون

دپیکا پڈوکون کو گزشتہ ایک دہائی میں ایشیا کی پرکشش خاتون کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

پریانکاچوپڑا

پریانکا چوپڑا دوسری پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔

ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان کو گزشتہ ایک دہائی میں ایشیا کی تیسری پرکشش خاتون کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

کترینہ کیف

کترینہ کیف چوتھی پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔

درشتی دھامی

درشتی دھامی کو گزشتہ ایک دہائی میں پانچویں پرکشش خاتون قرار دیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here