مہاراشٹر اورکیرالا میں سب سے زائد مریض ہوئے صحتیاب

0
50

نئی دہلی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ رہی جبکہ کیرالہ میں یہ تعداد پانچ ہزار اور دیگر چار ریاستوں میں ایک ہزار سے زیادہ ہے۔
مہاراشٹر میں 10,362 اور کیرالہ میں 5145افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ وہیں چھتیس گڑھ میں 1349 ، مغربی بنگال میں 1347 ، کرناٹک میں 1283 اور اتر پردیش میں 1054 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے منگل کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16،375 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اسی دوران 29،091 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 99.75 لاکھ اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.32 فیصد ہوگئی۔ ایکٹو کیسز 12،917 کم ہوکر 2.31 لاکھ رہ گئے اور ان کی شرح 2.23 فیصد رہ گئی ۔ اسی دوران 201 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،49،850 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب 1.45 فیصد رہ گئی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here