پورے پانچ سال چلے گی کانگریس مدھیہ پردیش سرکار:دگوجے

0
152

بھوپال،6مارچ؛مدھیہ پردیش میں حالیہ سیاسی واقعات کے درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ نے آج یہاں کہا کہ سرکار پوری طرح محفوظ ہے اور وہ 5سال کی مدت پوری کرے گی۔


دہلی سے بھوپال پہنچے مسٹر سنگھ نے ہوائی اڈہ پر صحافیوں کو بتایا کہ ریاست میں کانگریس کی سرکار بننے کے بعد سے بی جے پی مسلسل دعوی کر رہی ہے کہ یہ سرکار نہیں چلے گی۔لیکن گذشتہ 14 ماہ سے سرکار چل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سرکار کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی قیادت میں کانگریس سرکار اپنی پانچ سالہ مدت پورا کرے گی۔کابینہ کی توسیع کے تعلق سے کئے گئے سوال پر انھوں نے کہا کہ کابینہ کی توسیع ہونی چاہیے،لیکن اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے اپنے دور اقتدار میں ای ٹینڈرنگ اور دیگر بہت سے گھپلے کئے۔اب ان پر کاروائی شروع ہو ئی ہے۔اس لیے بی جے پی لیڈران ڈرے ہوئے ہیں اور وہ سرکار کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کانگریس رکن اسمبلی ہردیپ سنگھ ڈنگ کے استعفی کے تعلق سے مسٹر سنگھ نے کہاکہ مسٹر ڈنگ کا استعفیٰ نہیں ’’اسٹیٹمنٹ ‘‘ہے۔انھوں نے کہا کہ سبھی ممبران اسمبلی کی اپنی سوجھ بوجھ ہے اور وہ اسی کے مطابق کام کر رہے ہیں۔انھوں نے ریاستی سرکار کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ اس نے کسانوں کے قرض معاف کیے،بجلی بل کو کم کیا۔اور دوسرے بہت سے اقدامات کیے ہیں ۔

یہ پوچھے جانے پر کی کیاوہ راجیہ سبھا میں جانا چاہتے ہیں،مسٹر سنگھ نے بتایا کہ وہ کوئی بھی قدم آپ سے پوچھ کر نہیں اٹھائیں گے ۔دیگر سوالوں کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ کوئی بھی بات بغیر ثبوت کے نہیں کہتے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here